نورِ عین فخرالدین گیما نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے اردو میڈیم میں کرناٹک بھر میں کیا ٹاپ

ہوناور:  شری دھارمبا اسکول کی نورعین فخرالدین گیما نے ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی کے امتحانات میں اردو میڈیم میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سلیمان خطیب یادگار تعلیمی ، ثقافتی وامدادی ٹرسٹ کی جانب سے مذکورہ طالبہ کو سندِ امتیاز سے نوازتے ہوئے پانچ گرام خالص سونا اور پانچ ہزار روپیے کا نقد انعام دیا گیا ہے ۔

نورعین فخرالدین گیما نے 625 میں سے 613 نمبرات کے ساتھ 98.08 فیصد حاصل کیا تھا۔

اس کامیابی پر اسکول کی ڈیولپمنٹ کمیٹی ، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔