ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مچھلیوں کے لیے مخصوص انسولیٹڈ گاڑی میں مویشیوں کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ حادثہ جمعرات کی رات شروور کے علاقے کریکٹے میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری سے چلتے ہوئے اُلٹ گئی۔
یہ گاڑی اُتر کناڈا ضلع کے بھٹکل سے بندور جا رہی تھی اور اس میں مچھلی کے ٹرے رکھے ہوئے تھے، جن کے درمیان مویشیوں کو رکھا گیا تھا۔ ڈرائیور نے کریکٹے میں درگمبیکا ہلا کے قریب گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر اُلٹ گئی۔
گاڑی کے اُلٹنے کے بعد مچھلیوں کے ساتھ ساتھ مویشی بھی منظر عام پر آ گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔
بیندور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔