منگلور : کرناٹکا کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے ہفتے کے روز بتایا کہ لوک آیوکت پولیس نے ان کے خلاف غیر متناسب اثاثوں تحقیقات کے سلسلے میں انہیں 3 دسمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
وزیر نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں چھاپہ مارا تھا، جس کے بعد ای ڈی نے تحقیقات کو مزید جانچ کے لیے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے حوالے کر دیا۔ اے سی بی نے اس کیس کو لوک آیوکت کے حوالے کیا ہے، جس نے اب ان کے خلاف تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔
خان نے اس نوٹس کو معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا، "یہ ایک معمولی نوٹس ہے، اس میں کچھ نیا نہیں ہے۔”
ذرائع کے مطابق، ای ڈی نے اگست 2021 میں آئی ایم اے پانزی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ضمیرا حمد خان کے خلاف چھاپہ مارا تھا۔ ای ڈی نے بعد میں اس کیس کے متعلق کچھ مواد اے سی بی کو فراہم کیا، اور جب اے سی بی غیر فعال ہوگیا، تو کیس لوک آیوکت کے حوالے کر دیا گیا۔