ریلوے پٹریوں پر نامعلوم افراد نے رکھے پتھر ، ٹرین کے گزرنے کے بعد آئی آواز سے مقامی لوگ حیران!

منگلورو: ریلوے پٹریوں کے قریب پتھررکھنے کی وجہ سے دو ٹرینوں کے گزرنے کے دوران ایک زور دار آواز آئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گھبرائے لوگوں نے آواز کی طرف سے بھاگنا شروع کردیا اور تھوکوٹو اووربریج کے قریب جاکر رک گیے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 8:05 بجے گھر لوٹ رہی خواتین نے دونوں افراد کو پٹریوں کے قریب دیکھا۔ تھوڑی دیر بعد کیرالہ کی طرف جانے والی ایک ٹرین گزری، جس کے ساتھ ایک زوردار آواز آئی ، لیکن مقامی لوگوں نے شروع میں زیادہ توجہ نہیں دی۔ جب ایک اور ٹرین گزری تو اسی طرح کی تیز آواز سنائی دی، اور آس پاس کے گھروں کے لوگ باہر دوڑ پڑے۔ ۔ پریشان مقامی لوگ ریل حادثے کے خوف سے پٹریوں پر پہنچے اور پتہ چلا کہ پٹریوں پر رکھے پتھروں کی وجہ یہ آواز آئی۔

40 سال سے تھوکوٹو میں مقیم خاتون نے بتایا کہ اس نے پہلے کبھی گزرنے والی ٹرینوں سے ایسی آواز نہیں سنی۔  یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع ریلوے پولیس اور اُلال پولیس اسٹیشن دونوں کو دی۔

مکینوں کا خیال ہے کہ نشے میں دھت افراد اکثر اوور برج کے نیچے بیٹھتے ہیں اور اس بارے میں کئی شکایات اُلال پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہیں۔ جب کہ ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا، مقامی لوگ متعلقہ محکمے پر زور دے رہے ہیں کہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے سی سی ٹی وی نصب کیے جائیں۔

«
»

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان جسے سن کر کیا کملا ہیرس ہوئی پریشان !

ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے سجی خوبصورت محفل ، اپنی نوعیت کا منفرد اجتماعی نعت مقابلہ اور اسلام کا سپاہی کتاب کا عمل میں آیا اجرا