پہلی بار جاپان میں 50 سالہ جوہری پاور پلانٹ کو جاری رکھنے کی اجازت

جاپان میں پہلی بار، تقریباً 50 سال سے فعال جوہری پاور پلانٹ کا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ‘ٹکاہاما نیوکلیئر پاور پلانٹ’ نومبر 1974 سے فعال ہے اوراگلے ماہ اپنی خدمات کے 50 سال مکمل کر رہا ہے۔ جاپان نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) نیپلانٹ کے نمبر 1 ری ایکٹر کا  کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اتھارٹی کی طرف سے کی گئی اضافی جانچ پرکھ کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ  ری ایکٹر کا پریشر ٹینک نیوٹران کے دباؤ کا مقابلہ کر سکتا اور کنکریٹ کی مضبوطی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

رپورٹ کی رُو سے ‘این آر اے’ نے آپریٹر کانسائی الیکٹرک پاورفرم کی” مدّتِ فعالیت میں توسیع کی درخواست” کو باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

 کیوڈو خبر ایجنسی کے مطابق، نمبر 1 ری ایکٹر "ملک کا پہلا ری ایکٹر ہے جسے 50 سال سے زیادہ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ایک مربع کلومیٹر علاقے میں پھیلا ہوا اور  4 ری ایکٹروں پر مشتمل  یہ جوہری پاور اسٹیشن بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع صوبے ‘فوکوئی’ میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں جوہری ری ایکٹروں کو قانونی طور پر 60 سال تک کام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ لیکن 50 سال کے بعد کی مہلت کے لئے تنصیب کے حفاظتی قوانین وضوابط میں ترمیم کی شرط ضروری ہوتی  ہے۔

«
»

لبیک نوائط کے نوجوانوں کا دو روزہ دعوتی وتربیتی دورہ

غزہ پر بمبار ی میں حماس سربراہ یحیی سنوار شہید کردئے گئے ، اسرائیلی فوج کادعوی ،