بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں بارش کا سلسلہ دوربارہ شروع ، بنگلورو میں بھی موسلادھار بارش

بنگلورو : پیر کی شام سے بارش کے آثار کے بعد منگل دوپہر کو موسم پوری طرح بدل گیا اور بادلوں نے دوبارہ اپنا ڈیرا ڈال دیا۔

بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع اور دیگر اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور موسلادھاربارش کی توقع ہے، ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیشین گوئی کے مطابق خاص طور پر اترا کنڑ میں درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ریاست کے جنوبی حصے میں واقع بنگلورو اربن، بنگلورو دیہی، منڈیا، میسور، کولار، چکبالا پور، رامان نگر، ہاسن، چامراج نگر اور کوڈاگو کے لیے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

منگل کو مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک میں زبردست خلل پڑا۔

پیر کی دیر رات سے ہونے والی مسلسل بارش نے شہر بھر میں مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں اگلے تین روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ریاست کے 13 اضلاع کے لیے بھاری بارش کا ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

«
»

26 غریب ترین ممالک میں 40 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار:عالمی بینک

شانِ رسالت میں گستاخی کے خلاف آج بھٹکل بند ، گستاخِ رسول کے خلاف یواے پی اے لگانے کا مطالبہ