ہوشیاررہیں! آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے! پڑھیے یہ رپورٹ

بیلتنگڈی : جب بھی اے ٹی ایم کمرے میں موجود ہوں تو ہوشیار رہیں، دوسروں کی موجودگی میں کبھی بھی اپنا پِن نمبر ٹائپ نہ کریں اور اے ٹی ایم کے کمرے میں کسی سے مدد نہ لیں۔

ایک معمر شخص کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے اے ٹی ایم کی مدد سے  49200 روپیے لے اڑنے کا واقعہ یہاں کے کیروگٹے علاقہ میں پیش آیا ہے۔

وارتا بھارتی میں شائع خبر کے مطابق ابوبکر (71) جب اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے گیا تو دو افراد اے ٹی ایم میشن کے کمرے میں داخل ہوئے اور انہوں نے مدد کی پیشکش کی۔ ابوبکر نے مدد لینے سے انکار کیا۔ اس کے باوجود وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلے اور مدد کے لیے پیشکش کرتے رہے۔ باتوں باتوں میں انہوں نے ابوبکرکے کارڈ کو ایک پرانے کارڈ سے بدل گیا۔

دو دن بعد جب ابوبکر نے اے ٹی ایم کارڈ کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے بنک سے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ ابوبکر کے پاس جو کارڈ ہے وہ اس کا ہے ہی نہیں۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ انہوں نے اے ٹی ایم کمرے میں مدد کی پیشکش کے دوران بڑی پھرتی سے ابوبکر کے کارڈ کو دوسرے کارڈ سے بدل دیا اور اس کے کارڈ سے 49200 روپیے نکال لیے۔

بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

«
»

بنگلادیش:کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

ایران اسرائیل آمنے سامنے ، جانیے دونوں ملکوں کی طرف سے کیا کچھ باتیں ہورہی ہیں؟