بھٹکل : مسجدِ طوبیٰ کی طرف سے شبینہ مکاتب کے طلبہ کے درمیان لوگوری ٹورنامنٹ

بھٹکل : آزاد نگر کی مرکزی مسجد ، مسجدِ طوبیٰ کی طرف سے اس علاقہ کی تیرہ مساجد کے درمیان لوگوری ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مسجدِ طوبیٰ کے امام مولانا عبدالحسیب ندوی نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو شبینہ مکاتب سے جوڑنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں آزاد نگر کی تیرہ مساجد کے شبینہ مکاتب نے حصہ لیا جس میں دو سو سے زائد بچوں نے شرکت کی۔

علیا اور سفلیٰ دو گروپ بنائے گئیے تھے۔ چھ مساجد کی طرف سے دونوں گروپوں میں ٹیموں نے حصہ لیا البتہ سات مساجد نے صرف سفلیٰ گروپ میں حصہ لیا۔

صبح سات بجے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ گیارہ بجے ختم ہوا۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بعدِ عصر منعقد ہوئے۔

علیا میں اول مقام مسجد امام شافعی  اور دوم مقام مسجد طوبیٰ

سفلی میں اول مسجدِ طوبیٰ اور دوم مقام مسجد سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ

فائل مقابلہ جیتنے والے ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب میں آزاد نگر کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے مقابلے منعقد کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی منعقد کرنے پر زور دیا۔

«
»

افغانستان اور چین کے بڑھتے تعلقات : افغانستان میں چینی کمپنی کا سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی صحافی نے اپنی نئی کتاب ’’جنگ‘‘ کے اقتباس میں یہ لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔!