ضلع اتراکنڑا میں ریت کے مسائل کے لیے بی جے پی ذمہ دار ، ہوناور بلاک کانگریس کے صدر کی بھٹکل میں پریس کانفرنس

‌ضلع اترکنڑا میں ریت کانکنی پر پابندی کے لیے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ اس بات کا اظہار ہوناور بلاک کانگریس کے صدر گووندا نائک نے بھٹکل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیری کاموں کے علاوہ سرکاری ترقیاتی کاموں کے لیے ریت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ضلع انچارج وزیر منکال وائیدیا نے وزیر اعلیٰ سے خصوصی بات کرنے کے بعد شراوتی ندی سے ریت نکالنے کی اجازت طلب کی تھی جس کے بعد ضلع کے عوام کے اہم مسائل حل ہورہے تھے لیکن کمٹہ کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی دیناکر شیٹی نے اسمبلی میں اس پر سوال کھڑے کرتے ہوئے اجازت ناموں کے تعلق سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کسان مورچہ سمیت بی جے پی کے گیارہ افراد نے ریت کانکنی کے خلاف گرین ٹریبیونل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس کی اگلی سمایت 4 نومبر کو ہے اور موجودہ حالت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کسان مورچہ کے صدر کی طرف سے ہر سال ریت کانکنی کے لیے اجازت طلب کی جارہی تھی۔

«
»

خود کشی کے بڑھتے واقعات اور اسلامی تعلیمات

بنگلورو: لائن سفاری میں چیتے نے بس پر چڑھنے کی کوشش کی ، سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا