ایران نے کیوں اپنی پروازیں منسوخ کی؟؟

ایران نے پیر کی صبح تک پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ہوابازی ادارے نے اتوار کو ملک کے کچھ ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے کہا کہ ’محدود آپریشنز‘ کی وجہ سے ملک کے کچھ ہوائی اڈوں پر پروازیں آج رات 21:00 بجے (1730 GMT) اتوار، 6 اکتوبر سے، کل 7 اکتوبر کی صبح 6:00 بجے تک منسوخ کر دی جائیں گی۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے ایران پر حملے کا وعدہ کیا ہے۔

«
»

حماس حملے کا ایک سال مکمل ، اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے

بریلی میں خاتون کے پیٹ سے نکلا دو کلو بالوں کا گچھا ، ڈاکٹر بھی حیران