ممبئی کے چیمبور میں دکان میں لگی آگ سے پانچ افراد کی موت ، علاقہ میں غم کا ماحول

ممبئی :  یہاں کے چیمبور کے سدھارتھ کالونی میں بنی ایک دکان میں آگ لگ گئی جو خوفناک شکل اختیار کرتی ہوئی پھیلتی چلی گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں 2 بچوں سمیت 5 لوگوں کی جل کر موت ہو جانے کی خبر ہے۔ اس درد ناک واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقے کے لوگوں میں شدید غم کا ماحول ہے۔

ممبئی پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کو آتشزدگی کی اطلاع اتوار کو صبح 5 بجکر 20 منٹ پر ملی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ آگ ایک عمارت کی گراؤنڈ فلور کے دکان میں لگی تھی جو بڑی تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ دکان ایک منزل عمارت کے نیچے تھی اور اوپر ایک کنبہ رہتا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم وجوہات سے گراؤنڈ فلور واقع دکان میں شدید آگ لگ گئی۔ یہیں سے بجلی کی وائرنگ سے ہوتے ہوئے آگ اوپر کے فلور تک پہنچ گئی۔ دھیرے دھیرے گھر کا سارا سامان جل گیا۔ نیچے دکان تھی اور اوپر کی منزل پر ایک کنبہ رہتا تھا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ کی زد میں آئے لوگوں کو ریسکیو کرکے راجواڑی اسپتال پہنچایا۔ لیکن کافی دیر ہوچکی تھی اور پانچوں لوگ موت کی آغوش میں جا چکے تھے۔

اس درد ناک حادثہ میں جان گنوانے والوں میں شوہر-بیوی، دو بچے اور ایک رشتہ دار ہیں۔ مرنے والوں میں پریم گپتا (30 سال)، منجو گپتا (30 سال)، انیتا گپتا (39 سال)، نریندر گپتا (10 سال)، پیرس گپتا (7 سال) کے نام شامل ہیں۔ ان سبھی کو ریسکیو کرنے کے بعد فوری طور سے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال کی طرف سے مزید جانکاری کا انتظار ہے۔ دوسری طرف پولیس کی ٹیم نے واقعہ کے سلسلے میں آگے کی کارروائی شروع کر دی اور آتشزدگی کی اصل وجہ کا پتہ لگانے میں لگ گئی ہے۔

«
»

اتراکھنڈ : دواکمپنی کے نجکاری کا مقصد مخصوص دوستوں کو فائدہ پہنچانا ، پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کو گھیرا

بھٹکل : صدیقی اسٹریٹ کی عوام بھی ڈرینیج سسٹم سے ہیں پریشان ، چیف آفیسر کو لکھا خط