آئی فون کیلئے ڈیلیوری بوائے کا قتل

اترپردیش پولیس نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ لکھنو کے چنہٹ میں  ایک ۳۰؍ سالہ ڈیلیوری بوائے کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ایک صارف کو آئی فون ڈیلیور کرنے کیلئے گیا تھا۔صارف کو آئی فون کے ۵ء۱؍ لاکھ روپے دینے تھے۔  پولیس نے مزید کہا ہے کہ ’’قتل کے بعد مجرمین نے ڈیلیوری بوائے کی لاش کو ایک نالے میں پھینک دیا تھا اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپونس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیلیوری بوائے کی لاش تلاش کرے۔

ڈپٹی کمشنرآف پولیس ششانک سنگھ نے کہا کہ گجنن،جس کا تعلق چنہٹ، لکھنو، اترپردیش سے ہے، نے فلپ کارڈ سے آئی فون آرڈر کیا تھا اور دی او ڈی (کیش آن ڈیلیوری) پے مینٹ کا موضوع منتخب کیا تھا۔۲۳؍ستمبر کو نشاط گنج سے تعلق رکھنے والا ڈیلیوری بوائے بھرت ساہو آئی فون کی ڈیلوری کیلئے بتائے گئے مقام پر گیا تھا جہاں گجنن اور اس کے ساتھیوں نے اس کا قتل کر دیا تھا۔ ساہو کا گلا گھونٹنے کے بعد انہوں نے ساہو کی لاش کو بوری میں ڈالا اور اسے قریبی اندرا نالے میں پھینک دیا۔

ساہو ۲؍ دنوں تک گھر نہیں پہنچا تو اس کے اہل خانہ نے چنہٹ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ ساہو کی کال کی تفصیلات دیکھنے اور اس کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کے بعد پولیس کو گجنن کا نمبر ملا اور وہ اس کے دوست آکاش تک پہنچے۔ڈی سی پی نے کہا کہ تفتیش کے بعد آکاش نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔ پولیس اب تک ساہو کی لاش دریافت نہیں کر سکی ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ’’ریاستی ڈیزاسٹر ریسپونس فورس (ایس ڈری آر ایف) کی ٹیم ساہو کی لاش تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

«
»

گجرات میں ہزار سال قدیم درگاہ کے انہدام کا معاملہ پہونچا ہائی کورٹ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے خلاف لکھنؤ میں احتجاج