انجکشن اوورڈوزسے7سالہ لڑکے کی موت ، ڈاکٹر پر مقدمہ

چکمگلورو (آئی این ایس): کرناٹک کے چکمگلورو ضلع میں ہفتے کے روز مبینہ طور پر انجیکشن کے اوورڈوز سے ایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت سونیش کے طور پر کی گئی ہے جو اجم پورہ شہر کے قریب کینچ پورہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔
سونیش کے والد اشوک نے اجم پورہ پولیس اسٹیشن میں ایک پرائیویٹ ڈاکٹر کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس کے مطابق سونیش تیز بخار میں مبتلا تھا جس کے بعد اس کے والدین اسے ایک پرائیویٹ کلینک لے گئے۔
اشوک نے کہا کہ ڈاکٹر ورون نے سونیش کو اس کی پیٹھ پر ایک انجکشن لگایا اور اسے گھر بھیج دیا۔ تاہم، سونیش کی کمر پر چھالے پڑ گئے اور بعد میں اسے شیموگا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ بدقسمتی سے، وہ جمعہ کو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
سونیش کے والدین نے الزام لگایا کہ انجکش کے اوورڈوزان بیٹے کی موت کا سبب بنی اور ورون کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ورون نے بیچلر آف آیورویدک میڈیسن اینڈ سرجری (BAMS) کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس کے پاس مریضوں کو انجیکشن لگانے کا اختیار نہیں تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

«
»

بیروت: اسرائیلی حملوں کے بعد سینکڑوں خوفزدہ خاندان ساحلوں اور سڑکوں پر منتقل

کرناٹک ہائی کورٹ سے اینکر راہل شیو شنکر کو بڑی راحت ، نفرت انگیزتقریر معاملہ میں تحقیقات پر لگی عبور روک