موڈا معاملہ : وزیراعلی سدارامیا کے خلاف کیس درج ، اہلیہ ، اور بھائی بھی بنائے گئے ملزم

میسورو میں لوک آیکت پولیس نے میسورو شہری ترقیاتی اتھارٹی MUDA زمین الاٹمنٹ کے کیس میں وزیراعلیٰ سدّا رمیّا کے خلاف ایک FIR درج کی ہے۔ FIR میں سدا رمیا کو پہلے ملزم اور اُن کی اہلیہ اور بھائی کو اِس کیس میں دوسرے ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ بینگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے لوک آیکت پولیس کو RTI کارکن Snehamayi کرشنا کی ایک پرائیویٹ شکایت پر اِس معاملے میں ایک فوجداری کیس درج کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ خصوصی عدالت کا فیصلہ، کرناٹک ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت نے MUDA کے ذریعے اُن کی اہلیہ بی ایم پاروَتی کو 14 مقامات کے الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر سدا رمیا کے خلاف ایک تفتیش کرنے سے متعلق گورنر تھاور چند گہلوت کی اجازت کو صحیح قرار دیا تھا۔

«
»

کرناٹک :خصوصی عدالت نے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کے خلاف ایف درج کرنے کادیا حکم

حزب اللہ سربراہ کے قتل کے بعد ایرانی سپریم لیڈر "علی خامنہ ای”محفوظ مقام پر منتقل