معہد حسن البناء بھٹکل میں دو نئی کتابوں کی رونمائی عمل میں آئی

بھٹکل : معہد امام حسن البناء کی جانب سے آج بعدِ عصر  حیاتِ طیبہ کے سنہرے اوراق اور نفل نمازیں دو کتابوں کی رونمائی کے لیے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں علماء اور عمائدین کی موجودگی میں ان دونوں کتابوں کی رونمائی کی گئی ۔

یہ دونوں کتابیں مولانا ناصر صاحب اکرمی کی ہیں جنہوں نے بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس کو تحریر کیا اور پھر افادۂ عام کے لیے اپنے ادارے ہی کی جانب سے شائع بھی کیں۔ خود انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کئی مدت سے یہ ہمارا یہ خیال تھا کہ اس پر کام کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ نے آج اس خواب کی تعبیر دکھادی۔ مولانا اس حسن البناء کی کے تحت چلنے والے مختلف دینی اور دعوتی کاموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ معہد کے تحت مختلف شعبے کام کررہے ہیں۔ خواتین کے لیے ہفتہ واری درسِ قرآن ، میٹرک ، پی یو سی اور ڈگری میں زیر تعلیم طالبات کے لیے حفظ کے کلاسس ، دوماہی طیبات ، مختلف موضوعات پر کتابوں کی نشر و اشاعت وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

اس موقع پر مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولانا فاروق ندوی ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مولانا محمد انصار ندوی مدنی ، مولانا مفتی عبدالنور ندوی، جناب اسحاق شاہ بندری ، جناب صادق پلوراور جناب الطاف کھروری وغیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سبھی مقررین نے مولانا ناصر صاحب کی محنتوں اور کاوشوں پر انہیں مبارکباد پیش کی اور خواتین کے لیے مختلف شعبوں کے تحت کام کرنے پر ابھارا۔

پروگرام کا آعاز حافظ عبید الرحمن کی تلاوت سے ہوا ، مولوی نصیر طاہر بابو نے نعت پیش کی۔ دعائیہ کلمات یہ نشست اختتام کو پہنچی۔

«
»

’مودی 3.0‘ کے 100 دن پر کانگریس نے پیش کیا رپورٹ کارڈ  ، پڑھیے یہ رپورٹ

بھٹکل : جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے سیرت مہم کا آغاز ، غیر مسلموں میں سیرت کی کتابیں کی گئیں تقسیم