بھٹکل کے عبدالہادی ابن مولانا عرفان ایس ایم ندوی کو جنوبی سطح کے اذان مسابقہ میں ملا اول مقام

بھٹکل: جنوبی ہند سطح کے اذان مقابلہ کے جونئر گروپ میں اول مقام حاصل کرنے والے بھٹکل کے عبداالہادی ابن مولانا عرفان ایس ایم ندوی آج صبح بھٹکل پہنچے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا ہے۔

یہ اذان مقابلہ ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تلنگانہ کے بالا نگر میں واقع مسجدِ حسن میں جمعہ کے روز منعقد کیا گیا تھا جس میں جنوبی ہندی کی چھ ریاستوں تلنگانہ ، آندھرا ، مہاراشٹرا ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، کیرلا  سے پانچ سو سے زائد مساہمین نے شرکت کی۔

ذمہ داران کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اذان مقابلہ کے لیے 500 سے زائد  ویڈیوزموصول ہوئی جن کے درمیان آن لائن مسابقہ منعقد کیا گیا جن میں سے جونئر گروپ میں 25 اور سینئر گروپ کے 25 مساہمین کا انتخاب عمل میں جہاں جن کے درمیان مسجد حسن میں جمعہ کے روز مسابقہ ہوا۔ منتظمین کے مطابق ہر گروپ کے 25 مساہمین میں سے 13 مساہمین کا انتخاب فائنل راؤنڈ کے لیے ہوا۔ جونئیر مسابقہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے عبدالہادی ابن مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے اول مقام حاصل کرتے ہوئے پچاس ہزار روپیے نقد اور دیگر انعامات اپنے نام کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالہادی شعبۂ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں زیر تعلیم ہیں۔

سینئر گروپ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے حمدان ابن حافظ حشمت اللہ رکن الدین اور حماد ابن حافظ حشمت اللہ رکن الدین نے دس ممتاز مساہمین میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔  

«
»

بھٹکل: محفلِ شعر و ادب کے زیر اہتما م نعتیہ مجلس ’ صل علی محمد ‘کا انعقاد 

اقتدار میں آتے ہی شراب پر پابندی ختم کریں گے : پرشانت کشور