محفل شعروادب بھٹکل کے زیر اہتمام منعقد ہورہی ہےنعتیہ محفل’’ صل علی محمد‘‘

باذوق اہل ادب کے لیے یہ خبر مسرت اافروزہے کہ محفلِ شعر و ادب بھٹکل کے زیر اہتمام ایک خوبصورت نعتیہ محفل منعقد کی جارہی ہے۔

محفل شعروادب کے ذمہ دار مولانا سید احمد سالک برماور ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ ان شاء اللہ 11 ربیع الاول 1446 مطابق 15 ستمبر 2024 بروز اتوار رات نو بجے کوسموس اسپورٹس سینٹر کی عمارت میں مجلس "صل على محمد” منعقد کی گئی جس میں شعرائے بھٹکل اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے۔

مولانا سالک ندوی نے‌بتایا‌کہ چیف قاضی‌مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی‌مدنی اس مجلس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ  بھٹکل کے کوسموس اسپورٹس سینٹر نے اس نعتیہ مشاعرہ کے لیے انتظامات کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ کوسموس اسٹوڈینٹ ونگ کے ارکان نے بھی باذوق سامعین سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ محفل شعروادب کے زیر اہتمام بھٹکل میں اکثر طرحی شعری نشست منعقد کی جاتی ہے جس کا فائدہ شاعروں کے ساتھ ساتھ باذوق اہلِ ادب بھی محسوس کررہے ہیں۔ اس بار ربیع الاول کی مناسبت سے اس نعتیہ ‌مشاعرے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

«
»

کرناٹک میں دنیا کی سب سے لمبی انسانی زنجیر کے لیے تیاریاں مکمل

ہماچل پردیش میں ایک اور مسجد پربھگواتنظیموں کا ہنگامہ