بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے 19 ستمبر کو منعقد ہورہا ہے عظیم الشان نعتیہ مقابلہ

بھٹکل 10؍ستمبر 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ربیع الأول کی مناسبت سے بھٹکل کے 25 اسپورٹس سینٹروں کے مابین عظیم الشأن نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کی اطلاع تعلیمی کمیٹی کے کنوینر جناب محمد وسیم اسرمتا نے فکروخبر کو دی ہے۔

یہ عظیم الشأن نعتیہ مقابلہ 15 ربیع الأول 1446 ہجری مطابق 19 ستمبر 2024 عیسوی برز جمعرات رات نو بجے آمنہ پیلیس ، انفال ہائپر مارکیٹ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی نائب مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی مدنی شرکت کریں گے جن کا ’’غموں کے مسئلوں کا حل نظامِ مصطفیٰ میں ہے‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب ہوگا۔

کنوینر تعلیمی کمیٹی نے نعتیہ مقابلہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الأول بروز پیر بھٹکل کے 25 اسپورٹس کلب کے مساہمین کے درمیان مسابقہ ہوگا جن میں سے دس مساہمین کو جمعرات کو آمنہ پیلیس میں منعقدہ پروگرام کے لیے منتخب کیا جائے گا جس میں اول انعام 10,000   دوم انعام 7,000  اور سوم انعام 5,000  مع ٹرافی سے نوازا جائے گا ۔ بقیہ تمام مساہمین کے درمیان اسناد اور خصوصی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے حاضرین کے لیے لکی ڈرا کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

«
»

کیوں لگی برازیل میں ایکس پر پابندی ، جانیے عوام کا ردِّ عمل

ہجومی تشدد کے شکار مسلم نوجوان پر ہی مقدمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے