2nd PUC نتائج کا انتظار ختم، کرناٹک بورڈ کل دوپہر 12:30 بجے کرے گا اعلان

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ (KSEAB) نے اعلان کیا ہے کہ پی یوسی (2nd PUC) کے سال 2025 کے امتحانات کے نتائج کل، پیر 8 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ بورڈ کے مطابق، نتائج دوپہر 12:30 بجے جاری کیے جائیں گے، جبکہ آفیشل رزلٹ لنک 1:30 بجے ایکٹیو ہوگا۔

طلبہ کو نتائج دیکھنے کے لیے اپنا رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں ایک کیپچا کوڈ حل کر کے لاگ ان کرنا ہوگا۔ نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہوں گے

kseeb.karnataka.gov.in

pue.karnataka.gov.in

kseab.karnataka.gov.in/english

result.bspucpa.in

واضح رہے کہ یہ امتحانات رواں برس یکم مارچ سے 20 مارچ 2025 کے درمیان منعقد کیے گئے تھے۔ نتائج کا اعلان سائنس، کامرس اور آرٹس—تینوں شعبہ جات کے لیے ایک ساتھ کیا جا رہا ہے۔

KSEAB کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، اس سال بورڈ نے پرچہ جات کی جانچ اور نتائج کی تیاری کے عمل کو نہ صرف مؤثر اور شفاف بنایا بلکہ طلبہ کی سہولت کے لیے ایک نیا رزلٹ پورٹل بھی متعارف کرایا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2nd PUC کا نتیجہ طلبہ کے لیے ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے، جو ان کے اعلیٰ تعلیم کے انتخاب اور پیشہ ورانہ مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

«
»

عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار ، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے مہنگا،کانگریس نے وزیراعظم کو ان کی پرانی تقریر یاددلائی

وقف قانون کے خلاف کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل ،جانیں چیف جسٹس نے کیا کہا !