کرناٹک میں بھاری بارش کی وارننگ، بیلگاوی اور چکوڈی میں سیلاب کا خدشہ

بنگلورو(فکروخبرنیوز) ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک میں 30 اگست تک ساحلی، ملناڈ اوردیگراضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث بیلگاوی اور چکوڈی کے بعض علاقوں میں پہلے ہی سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
آئی ایم ڈی کے مطابق اگرچہ کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ریاست میں آئندہ چھ دنوں کے دوران بڑے پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 25 اگست تک ساحلی اور ملناڈ اضلاع میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جب کہ اندرونی اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم 26 اگست سے ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خاص طور پر 26 اگست کو دکشنا کنڑ، اڈ پی اور اترا کنڑ میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ بیدر، کالابوراگی اور یادگیر میں 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور طوفانی بارش متوقع ہے۔
آئی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں دھارواڑ، گدگ، داونگیرے، ہاویری اور اترا کنڑ میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے مکانات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے۔
واض رہے کہ مہاراشٹر میں جاری بارش نے بیلگاوی ضلع کی صورتحال مزید سنگین بنا دیا ہے، خاص طور پر چکوڈی میں پانی بھرنے سے پل ڈوب گئے اور عام زندگی متاثر ہو گئی۔ دریا کے کنارے رہنے والے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر کئی خاندان اپنے مویشیوں سمیت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

2028 میں کانگریس دوبارہ آئے گی اقتدار میں ، وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں میرا نام نہیں ہوگا شامل : سدارامیا

بھٹکل: 13 ستمبر کو عظیم الشان لوک عدالت کا انعقاد ، 1500 سے زائد مقدمات نمٹانے کی تیاری