اپننگڈی : سڑک کے توسیعی مرحلہ کے دوران بعض دفعہ ٹھیکیدار کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں جس کا خمیازہ مسافروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
نکیلڈی میں کمار دھرا ندی پر کیچڑ اور گڈھوں سے بھرے پل پر اپنی گاڑی لے جانے کے دوران ایک مسافر پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ موٹرسوار نے توسیعی کام کرنے والی کمپنی KNR کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور سڑک کی خرابی کے لیے مذکورہ کمپنی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔
حادثہ 25 نومبر کی رات کو پیش آیا اور سوارعبدالرحمٰن کے ہاتھ اورپیر میں چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔