بھٹکل : امن و امان کو بگاڑنے والی کوششوں پر قدغن لگانے کے لیے تنظیم نے جاری کیا مذمتی بیان : بی جے پی رہنما کے خلاف پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل: گذشتہ دنوں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رہنما کے زہریلے بیان سے شہر کے امن وامان کو پہنچنے والے ممکنہ خطرات سے بچانے اوراس کے خلاف پولیس کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں وقف کی اہمیت اوراس سے ہونے والے عوامی فوائد کو گناتے ہوئے کہا کہ وقف کا طلب مسلمان اپنی جائیداد خدا کے نام پر معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کرتے ہیں ملک بھر میں اسی کئی جائیدادیں ہیں ۔ حکومت نے ان اوقاف کی املاک کی حفاظت کے لیے وقف بورڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے ریلیز میں واضح کیا ہے کہ بی جے پی نے 2014 کے انتخابات سے پہلے اپنے منشور میں اعلان کیا تھا کہ وہ عوام کی املاک کی حفاظت کا وعدہ کرتی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اب بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے وقف املاک کے تعلق سے جھوٹ پھیلارہی ہے اور مسلمانوں کے خلاف بہتان تراشی اور سماج میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہی ہے۔ بی جے پی کے کرشنا نائک مسلمانوں کے خلاف جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ ان کے بیان کے حوالہ سے ریلیز میں کہا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے ، مسلمانوں کو کرائے دار قرار دیتے ہوئے غیر آئینی الفاظ کا استعمال کیا ہے جس سے بھٹکل کے امن خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریلیز میں یہ بھی گیا ہ کہ تنظیم گزشتہ سو سالوں سے بھٹکل میں امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے حکومت کرناٹک کے وزارتِ داخلہ اور مقامی پولیس سے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی مانگ کی ہے جو معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں اور شہریوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والے اس قسم کے پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے محکمہ پولیس کو مناسب کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔