کاسرگوڈ : پل پل بچوں کی خبر رکھنا اس وجہ سے ضروری ہے کہ وہ معصوم بھلے برے کی تمیز نہیں کرسکتے۔ کبھی بچے کچھ ایسا کام کرجاتے ہیں جس کے نتائج بڑے سنگین ہوتے ہیں لیکن انہیں اس کی تمیز نہ ہونے کی وجہ سے اس کے نتائج والدین کو بھگتنے پڑتے ہیں اوروقت گزرنے کے بعد افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
اسی طرح کا ایک واقعہ منجیشور کے قریب پیش آیا جہاں پانی کی بھری بالٹی میں ایک سالہ بچی گرگئی اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی اور کھیل کھیل میں وہ کب باتھ روم میں چلی گئی کسی کو خبر نہیں ہوئی۔ اتنے میں وہاں پانی سے بھری بالٹی میں وہ گرگئی۔ گھر والے اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔