گئوکشی کے شبہ میں مسلم نوجوان کا بے دردی سے قتل

اتر پردیش کے مراد آباد میں ماب لنچنگ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں شر پسندوں نے گؤ کشی کے الزام میں ایک 42 سالہ مسلم شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔معاملہ گزشتہ روز 30 دسمبر  کا ہے۔ میرٹھ کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق  اتر پردیش کے مرادآباد ک مزلا تھانہ  میں  علاقے میں منڈی کمیٹی چوکی کے قریب منڈی سمیتی کے احاطے میں یہ واقعہ پیش آیا۔شاہدین نامی مسلم شخص کو کچھ شر پسندوں نے گؤ کشی کے الزام میں پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔میرٹھ کے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی ۔

شاہدین کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق پیر کو کچھ لوگوں نے ان کے بھائی پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں شاہدین علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  انتقال کر گئے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگوں نے رات کے اندھیرے میں  کچھ سر گرمی دیکھی ،جب لوگ قریب گئے تو چند لوگ جس میں شاہدین بھی شامل تھا گائے ذبح کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی ۔شر پسندوں کا دعویٰ ہے کہ تین لوگ فرار ہو گئے مگر شاہدین پکڑا گیا۔

پولیس شاہدین کو ضلع اسپتال لے گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے شاہدین کے بھائی کی شکایت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے شاہدین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف گائے ذبح کرنے کے الزامات بھی درج کیے ہیں۔

ایس پی سٹی کمار رنوجے سنگھ نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہدین کی موت کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی  ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ حکام نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں۔