کیوں لگی برازیل میں ایکس پر پابندی ، جانیے عوام کا ردِّ عمل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پابندی لگانے کے جج الیگزینڈر ڈی موریس کے فیصلے کے خلاف برازیل میں ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 30 اگست کو برازیل کی سپریم فیڈرل کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے لیے نیا قانونی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کے باعث ملک میں ‘ایکس’ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اسی وجہ سے برازیل میں اسٹار لنک کے اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس وقت جج مورس کے ‘ایکس’ کو معطل کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے علاوہ ایلون مسک نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل نیٹ ورک ‘ایکس’ اور اسٹار لنک (جو اسپیس ایکس کا حصہ ہے) قانونی طور پر دو مختلف کمپنیاں ہیں، اس لیے برازیل کی عدالت کا ان کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ ریو ڈی جنیرو میں سیکڑوں شہری کوپاکابانا بیچ پر جمع ہوئے اور جج مورس کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

«
»

آسٹریلوی حکومت کو سوشیل میڈیا پر کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کی کیوں پیش آئی ضرورت؟؟

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے 19 ستمبر کو منعقد ہورہا ہے عظیم الشان نعتیہ مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے