چاند نظر نہ آیا، بھٹکل میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری سے

شہر اور اطراف میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کے بعد قاضی صاحبان نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ کل بروز بدھ ۳۰ شعبان المکرم ہوگا، جبکہ پہلا روزہ جمعرات کے دن رکھا جائے گا۔

ان شاء اللہ بروز جمعرات 19/ فروری 2026 کو رمضان المبارک 1447 ہجری کی پہلی تاریخ ہوگی اور پہلا روزہ جمعرات کے دن رکھا جائے گا۔

قاضی صاحبان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری کریں اور اس بابرکت مہینے کو عبادات، تلاوتِ قرآن اور خیرات کے ذریعے اپنی زندگیوں میں تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ماہِ مبارک کو عالمِ انسانیت کے لیے باعثِ خیر و عافیت بنائے۔