نئی الیکٹرک اسکوٹرکا مسئلہ حل نہ ہونے سے پریشان نوجوان نے شوروم میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

کلبرگی : اپنی دوپہیہ گاڑی کا مسئلہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود حل نہ ہونے سے پریشان ایک شخص انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے دکان میں موجود الیکٹرک اسکوٹروں پر پٹرول چھڑک آگ لگادی جس نے کچھ ہی دیر میں دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ملزم کی شناخت محمد ندیم کی حیثیت سے کرلی گئی۔

وارتا بھارتی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس نے اگست میں شوروم سے الیکٹرک اسکوٹر خریدا تھا اور جب اسے چلانے میں مسائل کا سامنا تھا، تو اس نے کئی بار آؤٹ لیٹ کے عملے سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس کے خدشات کا کوئی جواب نہیں دیا اور اس کی درخواستوں کو نظر انداز کرتے رہے۔

اسی بات کو لے کر ندیم اور شوروم والوں کے درمیان کہا سنی ہوئی جو بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ بار بار توجہ دلانے کے باوجود اس کے دو پہیہ اسکوٹر کے مسائل حل نہ ہونے سے وہ پریشان ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نے کئی مرتبہ شوروم آکر بھی عملہ سے بات چیت لیکن اس کے باوجود بھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا جس سے پریشان ہوکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔  مزید تفتیش جاری ہے

«
»

پٹنہ گاندھی میدان بم دھماکہ معاملہ : ہائی کورٹ نے چار ملزمین کی پھانسی کی سزاؤں کو تیس سال میں تبدیل کردیا

متنازعہ تبدیلیٔ مذہب کیس میں مولانا کلیم صدیقی اور مولاناعمر گوتم سمیت 12 کو عمر قید، 4 مجرموں کو 10 سال قید