مہاراشٹرا : 70سے زائد مساجد پر ایف ائی آر ! ، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

مہاراشٹر کے ممبئی واقع مان خرد گوونڈی کی 72 مساجد کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا کی شکایت پر درج ہوئی ہے، جس کی جانکاری خود سومیّا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے دیا ہے۔

کریٹ سومیّا کا کہنا ہے کہ انھوں نے 5 اپریل کو گوونڈی کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت میں انھوں نے کہا تھا کہ 72 مساجد پر غیر قانونی طریقے سے لاؤڈاسپیکر لگائے گئے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لاؤڈاسپیکر بغیر کسی قانونی اجازت کے لگائے گئے ہیں، جو کہ عوامی مقامات پر صوتی آلودگی کنٹرول سے متعلق اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

کریٹ سومیّا نے 6 اپریل کو کی گئی اپنی پوسٹ میں مذکورہ بالا جانکاری دی، اور ساتھ ہی آر ٹی آئی کی ایک کاپی بھی شیئر کی، جس ان مساجد کے نام دیے گئے ہیں جہاں لاؤڈاسپیکر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کریٹ سومیّا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہر دن زور زور سے ہارن بج رہے ہیں۔ کسی بھی مسجد نے لاؤڈاسپیکر/ہارن کی اجازت نہیں لی ہے۔ ہم نے کل (5 اپریل) شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ کل (7 اپریل) سے کارروائی کی جائے گی۔‘‘

«
»

وقف قانون کے خلاف کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل ،جانیں چیف جسٹس نے کیا کہا !

رام نومی پر بھگوا تنظیموں کی پھر شرانگیزی