مظفر نگر میں کانوڑیوں نے جعلی کہانی پر مسلم ڈرائیور کو پیٹا

اترپردیش کے مظفر نگر میں کانوڑیوں نے کار سے ٹکر لگ جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص کو مارا پیٹا اور اس کی کار کو بھی توڑ پھوڑ ڈالا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ کانوڑیوں نے کار سے ٹکر لگ جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ کانوڑیوں نے بلاوجہ اور جعلی کہانی پر یہ جارحانہ حملہ کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی دی وائر کے مطابق پولیس نے ۱۰؍تا ۱۵؍اجنبی کانوڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ’’کانوڑیوں نے ارادتاً کار کو روکا تھا اور بلاوجہ کار کے ڈرائیور پرحملہ کیا تھا۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ڈائیور عاقب ہجوم سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے بھاگ رہا ہے۔ بعد ازیں پولیس نے اسے بچایا۔ 

عاقب نے جورنو میرر کو بتایا کہ ’’وہ اپنے سالے کو چھوڑنے میرٹھ  گیا تھا جب اس کی کار کو کانوڑیوں نے نشانہ بنایا۔ اس نے کہا ان پر لگائے گئے الزامات کہ ان کی کار سے کانوڑیوں کو ٹکر لگی تھی اور انہوں نے ان پر ہورن بجایا تھا، غلط ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے