مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفظ اوقاف مہم – 19 ستمبربروز جمعہ ’’یومِ دعا‘‘ کے ساتھ نئے مرحلہ کا آغاز

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ تحفظ اوقاف مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 19 ستمبر 2025 بروز جمعہ ’’یومِ دعا‘‘ سے ہوگا۔ اس دن ملک بھر کی مساجد میں ائمہ و خطباء اپنے خطبات جمعہ میں اوقاف کی اہمیت، ان کے تحفظ اور موجودہ وقت میں پیش نظر شدہ اوقافی قانون کے نقصانات پر روشنی ڈالیں گے اور مسلمانوں سے اجتماعی دعا کی اپیل کریں گے۔

بورڈ کی جانب سے جاری روڈ میپ کے مطابق اس موقع پر خطبات جمعہ کو خصوصی طور پر اوقاف کے مسائل پر مرکوز رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اور عوام الناس کو اس مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ حکومت کی مجوزہ ترمیمات سے اوقافی جائیدادوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے ضروری ہے کہ مسلمان بڑی تعداد میں اس مہم میں شریک ہوں اور بیداری پیدا کریں۔

مزید بتایا گیا کہ دوسرے مرحلہ میں عوامی بیداری مہم، دستخطی مہم، اجلاسوں اور سیمیناروں کے ذریعہ تحفظ اوقاف کا پیغام عام کیا جائے گا۔ 26 ستمبر کو ’’یوم احتجاج‘‘ منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس میں پورے ملک کے مسلمان پرامن مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپیل کی ہے کہ ائمہ، خطباء، اور عوام اس دن بڑی تعداد میں شریک ہوکر اوقاف کے تحفظ کے لیے دعا کریں اور اس مسئلہ پر اپنی بیداری کا اظہار کریں۔

کنداپور: ہنگاراکٹے کے قریب کشتی حادثہ، 10 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

بھٹکل : ششماہی امتحان کے بعد مدارس اور اسکولوں میں چھٹی کا اعلان