مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے دو رہنما آمنے سامنے

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک  رکن اسمبلی اور ضلع نائب صدر کے درمیان تنازعہ منظر عام پر آگیا ہے اور وہ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

شیو پوری ضلع کے پچور علاقے سے بی جے پی  رکن اسمبلی  پریتم لودھی  پر الزام ہے کہ کل دیر شام شیو پوری میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر دلیپ مدگل کے خاندان کے شوروم کا تالہ توڑا اور اس میں سے کرایہ دار کا سامان نکال دیا۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی لودھی اور ضلع نائب صدر آمنے سامنے آگئے۔

رکن اسمبلی  پریتم لودھی کے مطابق یہ ٹاٹا گاڑیوں کا شوروم تھا جو ان کے جاننے والوں کا تھا جسے دلیپ  مدگل کے اہل خانہ نے تالا لگا دیا تھا جسے پولیس کی مدد سے کھولا گیا اور سامان باہر نکالا گیا۔ دوسری جانب بی جے پی کے ضلع نائب صدر دلیپ مدگل کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سال 2025 تک کا معاہدہ تھا اور کچھ کرایہ بھی باقی تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے انہیں تالا لگا دیا تھا اور بیٹھ کر بات کرنے کو کہا تھا۔ لیکن کل دیر شام پولیس  رکن اسمبلی کے ساتھ آئی اور تالے توڑ کر سامان باہر نکالا دیاگیا۔

بشکریہ : قومی آواز