شیرور: بجلی کی تار کی زد میں آنے سے باون سالہ شخص جاں بحق

بیندور19 مئی: 2024 رات میں چلی تیز ہواؤں کی وجہ سے گھر کے باہر گری بجلی کے تار میں زد میں آنے سے باون سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ہے جس کی شناخت کرڈی ارشاد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ہڈوناکونے کا مقیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات تیزرفتار ہواؤں اوراور بارش کی وجہ سے بجلی کا تار ٹوٹ کر گرگیا۔ جب صبح کے وقت ارشاد گھر سے نکلا تو اس کا پیر بجلی کی تار کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے بجلی ان کے بدن میں دوڑ گئی اور وہیں ان کی موت واقع ہوگئی۔
میسکام نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی۔ جس کے بعد ارشاد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
میسکام کے بیندور اسسٹنٹ انجینئر یشونت اور ان کی ٹیم نے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔
بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے