سورتکل : شرپسندوں نے مسجد پر کیا پتھراؤ ، پانچ افراد گرفتار

سورتکل: پولیس نے کرشنا پورہ مسلم جماعت کے زیر انتظام کٹی پلہ تھرڈ بلاک کی مسجد الہدی جمعہ مسجد میں پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان میں آشریہ کالونی سے بھرت کٹلا /آشریہ کالونی سے چننپا، ہالینگڈی سے نتن، ایشورا نگر سے مانو اور منچور سے سوجیت شامل ہیں۔

یہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا جب جنتا کالونی قبرستان سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے مسجد کی عقبی کھڑکیوں پر پتھراؤ کیا۔ حملے کے بعد ایک بائک پر سوار تین افراد گنیش کٹے کی طرف بڑھے، جبکہ باقی واپس قبرستان کی طرف بھاگ گئے۔