(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے بیان کے مطابق ’بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔
بارشوں کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریاض ریجن میں عفیف، الدوامی، القویعیہ، الافلاج، السلیل اور وادی الدواسیر میں بارش ہوگی۔ مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا۔
حائل، مدینہ، نجران، قصیم، الشرقیہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جبکہ الباحہ، عسیر، جازان شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔
جواب دیں