ریاض میں بھی دھماکوں کی اطلاعات، خلیجی خطہ مکمل ہائی الرٹ پر

AFP کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلے ہی متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں بھی دھماکوں اور سیکیورٹی الرٹ کی اطلاعات آ چکی ہیں، جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت، مقام یا کسی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حالیہ چند گھنٹوں میں خلیجی دارالحکومتوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی اطلاعات اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ممکنہ طور پر وسیع علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اس کے اثرات صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت، تیل کی منڈیوں اور بین الاقوامی سفارتکاری پر بھی پڑ سکتے ہیں۔