جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے جموں کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان سے ہندوستان میں عسکریت پسندوں کی دراندازی اور حالیہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔
چھاپے مار کاروائی جموں کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسند تنظیموں کے ہمدردوں اور کارکنوں کے ٹھکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان چھاپوں میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کا تعلق حال ہی میں وجود میں آنے والے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ذیلی گروہوں اور معاون تنظیموں سے ہے۔ این آئی اے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ افراد کس طرح دراندازی میں مدد فراہم کر رہے تھے اور بھارتی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔
یہ کارروائی کیس RC-04/2024/NIA/JMUکے تحت کی جا رہی ہے، جو 24 اکتوبر 2024 کو این آئی اے نے درج کیا تھا۔ یہ کیس لشکرِ طیبہ ( ایل ای ٹی) اور جیشِ محمد کے دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد آئی بی اور لائن آف کنٹرول ایل او سی کے ذریعے دراندازی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔