جموں کشمیر : حز ب اللہ کے جھنڈے اٹھانے پر یواے پی اے کے تحت مقدمہ

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’دہشت گردی کو فروغ دینے‘‘ کے الزام میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بعض افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تحصیل پٹن کے چنابل علاقے میں ایک جلوس کے دوران بعض افراد کو حزب اللہ کے جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے دیکھا گیا، جن پر تنظیم کے مقتول کمانڈر کی تصاویر موجود تھیں۔ ان افراد کو حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنا گیا، جسے پولیس نے ’’عوام کو اکسانے اور دہشت گردی کی حمایت‘‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔

پولیس کارروائی اور تحقیقات
بارہمولہ پولیس کے مطابق پٹن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 49/2025 درج کر لی گئی ہے، اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام سے تعاون کی اپیل
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر پولیس نے بھی اسی طرح کا ایک درج کر لیا۔ پولیس نے فلسطین کا جھنڈا لہرانے اور قابل اعتراض نعرے بازی کرنے کے الزام میں جلوس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

«
»

بھٹکل : عید الفطر اور یوگاڈی تہوار کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کو بحال کیا جائے گا: امیت شاہ