جائے حادثہ پر ہوشمندی کا ثبوت دینے والی ساتویں جماعت کی طالبہ ویبھاوی ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے بھی اقدام کی سراہنا کی

منگلورو: ساتویں جماعت کی طالبہ ویبھاوی کے بروقت اقدامات اور ہوشمندی کی وجہ سے اپنی ماں کی جائے حادثہ پر مدد کرنے اور بروقت انہیں اسپتال پہنچانے کی خبر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی اس کی ہوشمندی کی تعریف کی ہے۔

ویبھاوی کی ماں چیتنا، وہاوی کے ٹیوشن سنٹر کے قریب سڑک پار کرتے وقت ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ ویبھاوی کے عین سامنے پیش آیا۔ وہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی، آٹو رکشہ کو اٹھایا اور اپنی ماں کو بچایا۔ چیتنا فی الحال سورتکل کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے، جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثر ہے۔ خاندان کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

سی ایم سدارامیا نے ٹویٹ کیا کہ لڑکی اپنی ماں کو آٹو رکشا کے نیچے پھنسے دیکھ کر نہیں گھبرائی۔ اس کے بجائے وہ اسے بچانے کے لیے بھاگی، رکشہ اٹھائی، اور اپنی ماں کی جان بچائی۔ یہ واقعی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اکثر دیکھا ہے کہ عوام متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے حادثات کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں جو مستقبل کے لیے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ تاہم اس نوجوان لڑکی کی بہادری   معاشرے کو ایک طاقتور پیغام دیتی ہے۔ حادثے کے متاثرین کے لیے ہر سیکنڈ اہم ہے، چاہے حادثات آگ لگنے، یا دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں پیش آئے۔ آئیے ان لمحات میں اپنی انسانیت کو نہ بھولیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے