بھٹکل میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپ آگ کی لپیٹ میں ، سامان جل کر خاکستر

بھٹکل (فکروخبر نیوز) شہر کے جالی روڈ پر اوشیانک بلڈنگ کے قریب واقع تحسین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دکان سے اٹھنے والے گہرے دھوئیں نے قریبی رہائشیوں اور کاروباری حضرات میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم ابتدائی فائر ٹرک میں پانی کی کمی کے باعث آگ پر فوری قابو نہیں پایا جا سکا۔ کئی منٹوں کی جدوجہد کے بعد دوسرا فائر ٹرک موقع پر پہنچا اور اضافی وسائل کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔
خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ دکان کے اندر موجود سامان اور دیگر املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی آگ بھڑکی ملازمین اور راہگیر فوراً دکان سے باہر نکل آئے، جبکہ پولیس نے فوری طور پر ٹریفک کنٹرول سنبھال کر عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ ، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام نے ابھی تک اس کو حتمی وجہ قرار نہیں دیا ہے۔

بھٹکل میں یکے بعد دیگرے سڑک حادثات : ایس ڈی پی آئی نے آئی آر بی کمپنی کو ذمہ دار ٹہرایا، سخت کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل: قومی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ ، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری اقدام کا مطالبہ