بھٹکل تنظیم کی طرف سے اہم اعلان

بھٹکل : مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آندھرا وتلنگانہ کے سیلاب متأثرین کی بازآباد کاری کے لیے گزشتہ جمعہ کی طرح کل 13 ستمبر بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ جامع  وجمعہ مساجد میں چادر وصولی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں بھرپور حصہ لینے کی گزارش ہے۔

دوسرا اہم اعلان تنظیم نے یہ کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف اب تک جن لوگوں نے ای میل بھیجنے کا کام نہیں کیا ہے ان سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر پرسنل لا بورڈ کے کیوآر کوڈ کو اسکین کرکے اس کام کو انجام دیں ، نمازِ جمعہ کے بعد تمام مساجد میں فیڈریشن کے نوجوان اس سلسلہ میں عوام الناس کے تعاون ورہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔ یاد رہے کہ 13 ستمبر ای میل بھیجنے کی آخری تاریخ ہے۔