بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کی جانب سے جالی ساحل سمندرپر صفائی سھترائی کا اہتمام

بھٹکل16؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کی جانب سے این ایس ایس یونٹ کے ساتھ جالی ساحل سمندر میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس یک روزہ صفائی ستھرائی مہم کے دوران ساحل پر موجود کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا تھا ، پلاسٹ کی بولتیں، تھیلیاں ، کھانے کے ریپر ، جال اور دیگر چیزیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ جمع کیا گیا کچرہ چھانٹ پرجالی پٹن پنچایت حوالے کیا گیا۔ساحلِ سمندر کی صفائی میں مختلف رضا کاروں نے اپنی خدمات اجام دی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے بیداری پیدا کی ۔اس مہم کا آغاز مولانا جعفر ندوی کی تلاوت کے ساتھ ہوا ۔ اس موقع پر صدر انجمن یونس قاضیا ، جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، کالج سکریٹری محمد احمد محتشم ، بورڈ ممبر رمیس کولا ، جالی پٹن پنچایت کے چیئرمین منجوناتھ نائک ، کالج پرنسپال محمد محسن کے ، وائس پرنسپال تالوت معلم ، این ایس ایس کوآرڈینیٹر نذیر احمد ، فزیکل ڈائریکٹرموہن مستان کے ساتھ طلبہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد محسن کے)

«
»

جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہاسن میں اجلاس 

غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے