بھٹکل : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ کی تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی :  ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب

بھٹکل : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ کی زونل لیول اسپورٹس میں شاندار کارکردگی کے بعد تعلقہ لیول مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابی درج کرنے میں کامیاب رہے۔ اب یہ طلبہ ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ پیش کریں گے جو یکم اکتوبر2024 کو منعقد ہورہے ہیں۔

اپنے اسکول کا نام روشن کرنےوالے ممتاز طلباء کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

1۔فہیم ابن الیاس کتور(IX.A)

 پہلا مقام۔ ہیمر تھرو

 پہلامقام ۔ شاٹ پٹ

2۔ محمد نبھان ابن عبدالماجد (IX.B)

 پہلا مقام ۔ ڈسکس تھرو

3۔ آصف بن ظہیر(IX.A)

 پہلا مقام ۔ پول والٹ

4۔عبداللہ بن محمد خلیل

 دوسرامقام۔ پول والٹ

 گروپ گیمس ۔ تھروبال     میں دوسرا مقام

جونیئر مقابلے میں محمد حسن ابن سجاد رکن الدین  400 میٹر رننگ مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرکے تعلقہ سے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں

زونل لیول مقابلوں میں لڑکوں کے زمرے میں شاندار کارکردگی پر محمد فہیم ابن الیاس کتور کو چیمپئن شپ ملنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

اس بہترین کارکردگی پرانجمن حامئ مسلمین کے صدر ، جنرل سکریٹری ، ہائی اسکول بورڈ سکریٹری انجمن حامئ مسلین اور صدرمدرس واساتذہ نے بھی طلباء وفزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کومبارکباد پیش کی۔

«
»

تحفظ اوقاف کانفرنس میں منظور شدہ تجاویز

نیتن یاہو اپنے وزیر دفاع کو برطرف  کرنے پرکیوں کررہے ہیں غور؟