برقعہ پہن کر ہندو مذہبی تقریب کے دوران ڈانس کرنے والے دونوجوان گرفتار

بیگوسرائے: بہار کے بیگوسرائے میں سرسوتی پوجا کے دوران برقعے میں ڈانس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دو نوجوان برقع پہن کر بھوجپوری گانے کی دھن پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس معاملے میں بیگوسرائے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ہندو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ حرکت سرسوتی پوجا کے دوران کی گئی

ایک کمیونٹی کی تضحیک اور بدنام کرنے کا یہ واقعہ ضلع کے پھلوڑیا تھانہ حلقے کے دھوبی ٹولہ میں پیش آیا، جہاں سرسوتی پوجا کے موقعے پر رات کو دو لڑکوں نے برقعہ پہن کر ڈانس کیا۔ منگل کو پولیس کو اطلاع ملی کہ سرسوتی پوجا پنڈال میں کچھ نوجوانوں نے برقعہ پہن کر ڈانس کیا۔

دونوں ملزم پولیس حراست میں

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رمیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور سرسوتی پوجا کے لائسنس ہولڈر سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ گذشتہ رات سرسوتی پوجا کے موقعے پر اسٹریٹ پلے کے پروگرام میں دو لڑکوں نے برقع کر گانے کی دھن پر ڈانس کیا۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی تو معاملہ حقیقت پر مبنی نکلا۔ اس کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بیگوسرائے کے رمیش پرساد سنگھ اپنے بیان میں کہا کہ "سرسوتی پوجا پنڈال میں برقعہ پہنے دو لڑکوں نے ڈانس کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقعے پر جا کر جانچ کی اور معاملہ درست پایا۔ اس معاملے میں، پولیس نے دونوں لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔”-