انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں بنائے گاحکومت : سدارامیا کا دعوی

بنگلورو (پی ٹی آئی): انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں حکومت بنائے گا، ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حکمراں این ڈی اے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرے گا۔ انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کو نشانہ بنانے والے اس کے قائدین کے حالیہ بیانات پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعلی سدارامیا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ "بی جے پی لیڈر راہل گاندھی کو دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو دھچکا لگا ہے ….. ہم 100 (سیٹوں) تک پہنچ گئے ہیں، ہم جلد ہی حکومت بنائیں گے، (وزیر اعظم) نریندر مودی پانچ سال پورے نہیں کریں گے۔ میں مستقبل کی پیشین گوئی میں یقین نہیں رکھتا، لیکن میں اب بھی سیاسی پیش رفت کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں،”

بی جے پی کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہ ریاست میں ان کی سربراہی والی حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، انہوں نے کہا: "ہم نے 136 سیٹیں جیتی ہیں (224 ممبران اسمبلی میں)۔ یہ کیسے گرے گی؟ ہماری حکومت کےخاتمہ کے بارے میں بی جے پی کے ایسے دعووں کو اہمیت نہ دیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بی جے پی لیڈر حالیہ دنوں میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی پر تنقید اور جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، سی ایم نے دعویٰ کیا کہ وہ جان کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور ان کی مقبولیت کو کم کرنے کے ارادے سے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "راہل گاندھی کو دھمکیوں اور جان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرایاجا سکتا۔ ان کی مقبولیت کو ہضم کرنے سے قاصر لوگ ایسے ہتھکھنڈے اپنارہے ہیں

بی جے پی قائدین ترویندر سنگھ مارواہ، رونیت سنگھ بٹو اور رگھوراج سنگھ کے ساتھ ساتھ شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ کے حالیہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ انہوں نے راہل گاندھی کو براہ راست دھمکی دی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی کی جان کو بی جے پی سے خطرہ ہے، سدارامیا نے کہا: "وہ اور کیا کر رہے ہیں؟ وہ جان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کے کہنے کا کیا مطلب ہے– آپ کا بھی وہی انجام ہوگا جو آپ کی دادی کا ہوگا؟” .. راہول گاندھی کی زبان کاٹنے والوں کو 11 لاکھ روپے –

انہوں نے کہا کہ جان کی دھمکیاں دینا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ "کوئی کارروائی نہ کرکے، وہ ان ملزمین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو راہل جی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں…. میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات اور سخت کارروائی پر زور دیتا ہوں۔ ان کی حماقت کو کانگریس بھی برداشت نہیں کرے گی۔