اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم کراٹے مقابلے میں ضلعی سطح کے لئے منتخب

بیناوئیدیا ہائی اسکول مرڈیشور میں کل منعقدہ تعلقہ سطح کے کراٹے مقابلے میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم محمد عاطف ابن عبدالستار قاضی نے کراٹے کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے (45کلو سے کم وزن کے مقابلیمیں) پہلا مقام حاصل کرکے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں اب یہ طالب علم اکتوبر2024 کو ضلعی سطح کے مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کریں گے

اس بہترین کارکردگی پر صدروجنرل سکریٹری،ہائی اسکول بورڈسکریٹری انجمن حامئ مسلین ،صدرمدرس واساتذہ نے بھی طالب علم وفزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کومبارکباد پیش کی ہے