آسٹریلوی حکومت کو سوشیل میڈیا پر کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کی کیوں پیش آئی ضرورت؟؟

سوشیل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے آسٹریلوی حکومت قانون سازی کررہے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپوزیشن نے بھی حکومت کے اس فیصلہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مطابق آسٹریلوی حکومت کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلیے قانون سازی کرنے جا رہی ہے، لیکن اب تک عمر کی حد کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت جلد ہی عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کرے گی تاکہ نوجوانوں پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے دور رکھا جا سکے۔

انتھونی البانی نے کہا کہ ہم نے عمر کی تصدیق کیلیے اس سال کے اختتام سے پہلے قانون سازی متعارف کروانے کا عہد کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نوجوانوں کو اس سماجی نقصان سے دور کر سکیں۔

کئی ممالک اور متعدد امریکی ریاستیں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلیے قانون سازی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

آسٹریلوی حکومت کا مذکورہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں والدین اپنے بچوں کو آن لائن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، اپوزیشن جماعت نے قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ اگلے سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں جیت کر اقتدار میں آتے ہیں تو ایسی ہی قانون سازی کریں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر لیزا گیون نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا منصوبہ بچوں کو مفید مواد تک رسائی سے بھی روکے گا، یہ دراصل ایک بہت ہی مشکل اقدام ہے۔

«
»

چینیس کمپنی نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنےکے لیے اپنایا غیر اخلاقی طریقہ

کیوں لگی برازیل میں ایکس پر پابندی ، جانیے عوام کا ردِّ عمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے