پاکستانی دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ روابط معاملہ: ممبئی میں دیر رات اے ٹی ایس کے چھاپے، چار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ

ممبئی: ایک اہلکار نے منگل کو بتایا کہ، رات گئے کریک ڈاؤن میں، مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں چار مقامات پر پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم سے مشتبہ روابط کے الزام میں چھاپے مارے۔

مخصوص انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، اے ٹی ایس نے مشرقی مضافاتی گوونڈی میں تین اور کرلا میں ایک جگہ پر چھاپہ مارا۔ اہلکار نے بتایا کہ چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ہندوستان میں ممنوعہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم سے رابطے میں تھے۔

اہلکار نے بتایا کہ اے ٹی ایس نے مشتبہ افراد سے قابل اعتراض ثبوت ضبط کر لیے ہیں، جن سے ممنوعہ تنظیم کے ساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے اتوار (15 فروری، 2026) کو ایوت محل اور اہلیانگر اضلاع میں 21 مقامات پر مبینہ شدت پسندانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں تلاشی مہم شروع چلائی تھی۔ اس کارروائی میں 14 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اے ٹی ایس نے کوئی گرفتاری نہیں کی تھی۔ اس کارروائی میں دستاویزات اور الیکٹرانک گیجٹس ضبط کر کیے گئے تھے۔