ممبئی: قبل از وقت مانسون، ایکوا لائن میٹرو کے اچاریہ اترے اسٹیشن پر پانی بھرگیا

ممبئی میں مانسون کی جلد آمد کے بعد شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ موسلادھارش بارش کی وجہ سے حال ہی میں شروع ہونے والی ممبئی ایکوا لائن انڈر گراؤنڈ میٹرو ۳؍ کے اسٹیشن پر پانی بھر جانے سے میٹروکی خدمات بھی متاثرہوئی ہیں۔

اچاریہ اترے اسٹیشن پر پانی بھر گیا
ایلوا لائن انڈر گراؤنڈ میٹرو کے مصروف ترین اسٹیشنوں میں سے ایک اچاریہ اترے اسٹیشن ،جو بے کے سی سے ورلی میٹرو کا حصہ ہے اور جس کی شروعات اسی ماہ میں ہوئی ہے، پر بھی پانی بھر گیا

اسٹیشن پر گھٹوں تک پانی تھا جس کے بعد حکام نے اسے عارضی طور پر بند کر دیا اور عملے کا انخلاء کیا۔ اسٹیشن پر مسافروں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد انڈر گراؤنڈ میٹرو میں شہریوں کی حفاظت کے تعلق سے تشویش ہے۔ ممبئی میٹرو کے حکام نے اب تک اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ورشا گائیکواڈ نے اچاریہ اترے اسٹیشن کے ویڈیوزجاری کئے، شہری انتظامیہ کے کام کی مذمت 
سوشل میڈیا پر اس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ کانگریس کی رکن پارلیمان ورشا گائیکواڈ نے سوشل میڈیا پر سیلاب زدہ اسٹیشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکام کی مستعدی کی کمی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بارش میں پہلی مرتبہ ہی انڈر گراؤنڈ میٹرو کی حالت سیلاب زدہ ہے۔ چھت سے پانی گر رہا ہے اور سیڑھیوں پر بھی پانی بہہ رہا ہے۔ کیا حکومت نے سوچا ہے کہ یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟‘‘ انہوں نے جوابدہی اور حفاظتی اقدامات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

حال ہی میں افتتاح کئے گئے میٹرو ۳؍ کا فیز ۲
بی کے سی ورلی کاریڈور، جس میں ۶؍ اسٹیشن ہے، کاحال ہی میں ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا تھا۔ مکمل ہونے کے بعد ا س میںمزید ۲۷؍ اسٹیشن شامل کئے گئے تھے اور اس کو بنانے کا مقصد مضافاتی ریلوے میں ٹریفک کو کم کرنا تھا۔صبح سے شام تک ایک ٹرین کا ۲۴۴؍ دورہ ہوتا ہے جسے ۲۰؍ سیکنڈ سے ۶؍ منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اس میٹرو کی فیس ۱۰؍ روپے سے ۶۰؍ روپے کے درمیان ہے جو الگ الگ اسٹیشن کے لحاظ سے مختلف ہے۔ جدید سفر کا وعدہ کئے بغیر ایکوا لائن نے موبائل نیٹ ورک کوریج لانچ کیا تھا جسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قبل از وقت مانسون اور ریڈ الرٹ 
آج ممبئی میں قبل از وقت مانسون کی آمد کے بعد ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات کے مطابق ’’شہر میں ۱۵؍ سال بعد قبل از وقت مانسون کی آمد ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ممبئی، رائے گڑھ اور تھانے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔‘‘

رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیراہتمام تعلقہ سطح پر قرآنی کوئز مسابقہ کا انعقاد

کرناٹک کے اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ، 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات