بھٹکل(فکروخبرنیوز) شہر کے مشہور لائیف کیر اسپتال میں مرکزی حکومت کی اسکیم ایوشمان بھارت کا آغاز ہوچکا ہے جس کا اعلان یہاں کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نواب نے کیا۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے اے پی ایل اور بی پی ایک دونوں طرح راشن کار ہولڈر فائدہ اٹھاسکتے ہیں، بی پی ایل کارڈ ہولڈر اس اسکیم سے مکمل طور پرفائدہ اٹھاسکیں گے ، اس طور پر انہیں کسی بھی طرح کے بل کا بوجھ نہیں پڑے گے البتہ اے پی ایل کارڈ ہولڈر کے لیے 30 فیصد کے اعتبار سے بل میں کمی ہوگی۔ اس اسپتال میں کرناٹکا حکومت کی طبی اسکیموں میں سمپورنا سرکشا ، ایچ ڈی ایف سی اور اسٹار انشورنس وغیرہ کی سہولتیں بھی عوام کے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔ مزید بتایا کہ ایوشمان اسکیم اپلائی کرنےکے بعد ایک کوڈ دیا جائے جسے اسپتال میں لاگو کیا جائے گا اور اس کوڈ کی بنیاد پر حکومت ایک رقم مختص کرے گی۔ مریض کو اگر آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت پڑجائے تو پھر بی پی ایل کارڈ ہولڈر کے لیے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوڈ اپلائی کرنا ہوگا۔
اسپتال کے ڈائکٹر جناب سلمان جوباپو نے کہا کہ پانچ سال قبل یہ صرف ایک کلینک تھا اور اب ایک سوپر اسپیشیالیٹی اسپتال بن چکا ہے اور بھٹکل شہر میں ایوشمان بھارت جیسی اسکیم کی شروعات سے امید کی جارہی ہے کہ عوام کو طبی میدان میں مزید سہولیات فراہم ہوں گے۔ انہوں نے فی الحال اسپتال میں 24 ہفتہ کے ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے طبی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔ اسی طرح آئی سی یو کے لیے بھی جلد ہی ایک ایم ڈی ڈاکٹر تعیینات کیا جائے گا۔
اسپتال کے چیئرمین جناب یونس قاضیا نے بتایا کہ ایوشمان بھارت اسکیم کی شروعات کے لیے تقریباً تین سال کی مدت لگی اور اس کے لیے انہیں مختلف شہروں کے دورے بھی کرنے پڑے۔ ایم ایل اے اور زیر انچارج اتراکنڑا منکال وئیدیا اور سابق انچارج وزیر اور ایم ایل اے وزیر آر وی دیش پانڈے نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔




