عیدالاضحی 1446ھ: بھٹکل کی تمام جامع مساجد میں نمازِ عید کے اوقات کا اعلان

بھٹکل (فکروخبر نیوز) 3 جون 2025: عیدگاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کی جانب سے عیدالاضحی 1446ھ کی نماز کا اہتمام اس سال تمام جامع مساجد میں ترتیب وار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انتظامی سہولت اور نماز کی بہتر ادائیگی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، اور بلال جمعہ مسجد میں نمازِ عید صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔

جبکہ مسجد مدینہ، مسجد نور، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد عمیر، مسجد امام بخاری اور مسجد احمد سعید سوسات میں نمازِ عیدالاضحی 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔

انتظامیہ نے تمام مسلمانوں سے بروقت شرکت کی گزارش کی ہے۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے عیدالاضحی کی مقدس ساعتوں کی پیشگی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ تمام امت مسلمہ کی قربانیوں کو قبول فرمائے، آمین۔

اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ، ایران سے LPG درآمد پر امریکی تحقیقات کی خبر کا اثر

جی-7 اجلاس میں ہندوستان کی غیر موجودگی، سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے : جے رام رمیش نے حکومت کی ناکامی قرار دیا